امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابی عمل کو کافی دلچسپ اور طویل مانا جاتا ہے اور یہ عمل گذشتہ دو صدیوں میں کئی اہم تبدیلیوں سے گذرنے کے بعد بھی اپنی اصل شکل و صورت کے لحاظ سے اب بھی بدستور ویسا ہی
ہے جیسا 1789 میں جارج واشنگٹن کے الیکشن کے وقت تھا۔
امریکی عوام براہ راست ملک کے صدر کا انتخاب نہیں کرتے بلکہ وہ الیکٹورل کالج کا انتخاب کرتے ہیں ۔
اس سال اس کے الیکشن کی تاریخ آٹھ نومبر طے کی گئی ہے ۔